کراچی کو وڈیروں کی اوطاق نہیں بننے دیں گے، حافظ نعیم

19 اپریل ، 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ٰنے کہا ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری میں درست خانہ شماری نہیں ہوئی باقی سارے کام ہورہے ہیں، جاگیردار اور وڈیرے مردم شماری میں پھر سے شب خون مارنا اور یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ کراچی سے نہیں بن سکتا، ہمارا واضح اور دو ٹوک موقف ہے کہ کراچی میں جو یہاں رہتا ہے اسے یہیں شمار کیا جائے، جب کراچی کی درست نمائندگی ہوگی تو وسائل میں بھی کراچی کو زیادہ حصہ ملے گا،  جاگیردار اور وڈیرے سن لیں ہم کراچی کو ان کی اوطاق نہیں بننے دیں گے،اورنگی اور کورنگی کے عوام 15جنوری کی طرح 7مئی کو بھی پیپلز پارٹی کو تاریخی شکست سے دوچار کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کورنگی کے تحت یوسی 2 اللہ والا ٹاؤن اور جماعت اسلامی ضلع غربی کے تحت اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں جلسہ عام و دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کی ۔