ناگن چورنگی سے 4K چورنگی تک پتھارا مافیہ کا راج، ٹریفک جام معمول بن گیا

19 اپریل ، 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات سیل نیو کراچی زون کے افسران نےسروس روڈ فٹ پاتھ اور گرین بیلٹ پتھارا مافیا کو فروخت کر دئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ زون کے ڈپٹی ڈائریکٹر و انچارج انسداد تجاوزات سیل کی جانب سے بھرپور عیدی مہم جاری ہے اور محکمہ انسداد تجاوزات سیل نیو کراچی زون کی غفلت و لاپرواہی کے باعث ناگن چورنگی سے 4K چورنگی تک سڑکوں فٹ پاتھوں پر ٹھیلے پتھارے دار مافیہ کی وجہ سے ٹریفک جام معمول بن گیا اور منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل ہوگیا ہے پیدل چلنے والے افراد سڑکوں پر چلنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ہیں جبکہ ناگن چورنگی سے لیکر 4K چورنگی تک ہوٹلوں کی کرسیاں ٹیبل اور تخت، فٹبال گیمز، اسنوکر گیم، گول گپے آئس کریم، جوتے والوں، کپڑے والوں اور کھانے پینے کے اسٹالز و دکانیں لگوا دی گئیں ہیں جن سے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں اور ماہانہ لاکھوں روپے کی آزادانہ مبینہ کرپشن جاری ہے۔