ڈکیتی ظاہر کرکے رقم ہتھیانے والا ٹرک ڈرائیور، 2 ساتھی گرفتار

19 اپریل ، 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر )عوامی کالونی پولیس نے پولیس کو گمراہ کرنے اور ساڑھے 11 لاکھ کی ڈکیتی کی واردات ظاہر کرکے رقم ہتھیانے والے ٹرک ڈرائیور کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان سراب، بابل اور علی جان نے اعتراف کیا کہ ملزمان نے ٹرک مالک کی رقم ہتھیانے کیلئے ڈھونگ رچایا، ملزمان سے سات لاکھ ستر ہزار روپے کی رقم برآمد کرلی گئی ہے۔