نجی مارٹ سے اشیاء چوری کرنے والی 3 خواتین گرفتار

19 اپریل ، 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر )عوامی کالونی پولیس نے نجی مارٹ سے اشیاء چوری کرنے والی 3 خواتین نازیہ، حمیدہ اور اقراء کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ خواتین مارٹ،مارکیٹ اور دیگر بازاروں میں چوری کی وارداتیں کرتی تھیں۔