پولیس وردی میں ملبوس ملزمان ترک شہری سے رقم کا بیگ چھین کر فرار

19 اپریل ، 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پولیس وردی میں ملبوس ملزمان ترکش شہری سے 11 لاکھ روپے اور 2200 ترکش لیرا لوٹ کر فرار ہو گئے،مدعی ترکش شہری ٹیکن میٹن ولد حسن نے بتایا کہ وہ اپنی کار میں صدر آیا او رعبداللہ ہارون روڈ پر اپنا بیگ جس میں رقم اور دیگر ضروری کاغذات تھے لیکر گاڑی سے نیچے اترا تو اس دوران ایک سفید رنگ کی کار میں بیٹھے دو افراد نے مجھے آواز دیکر بلایا ، دونوں نے سرکاری یونیفارم پہنا ہوا تھا میرے پاس موجود بیگ کو چیک کرنے لگے او راس دوران کار بھگا کر وہاں سے فرار ہو گئے۔