مسجد خیر العمل میں جاری دورئہ قرآن کی اختتامی تقریب کل ہوگی

19 اپریل ، 2023

کراچی (پ ر) انجینئر وسیم عابدی کے مطابق مسجد خیرالعمل انچولی سوسائٹی میں یکم رمضان سے جاری دورہ قرآن کی اختتامی تقریب جمعرات 29رمضان کو بعد نماز فجر ہو گی، 200سے زائد ختم قرآن میں شرکت کرنے والے قار ی اور شرکا کی حوصلہ افزائی کیلئے تحائف تقسیم کئے جائیں گے سیکرٹری خیر العمل ٹرسٹ میثم کاظمی نے شرکت کی درخواست کی ہے۔