مختلف علاقوں سے نوجوان، خاتون اور معمر شخص کی لاش ملیں

19 اپریل ، 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ناردرن بائی پاس افغان کٹ غلام حسین گوٹھ کے قریب سے نامعلوم خاتون کی لاش ملی،پولیس کے مطابق وجہ ہلاکت اور شنا خت نہیں ہو سکی عمر 30سال کے قریب ہے،لاش سردخانے منتقل کردی ، سرجانی ٹاؤن سیکٹر7C شاہین چوک کے قریب جھاڑیوں سے 25 سالہ فہد ولد شہنشاہ کی لاش ملی ،نمائش چورنگی جناح گراؤنڈ کے قریب سے 75 سالہ محمد بوٹہ ولد نور حسین کی لاش ملی ۔