کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں منگل کی دوپہرچارٹرڈ فلائٹ پر لاہور سےاسلام آباد پہنچ گئیں اور ہوٹل میں آرام کو ترجیح دی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل جمعرات کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تین میچوں کے اختتام پر پاکستان کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کو21 سے 23 اپریل تک کھلاڑیوں کو عید کی چھٹیاں دی جائیں گی ۔ خیال رہے کہ پیر کی شب قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نےپاکستان کو تیسرے میچ میں چار رنز سے ہرادیا تھا ۔ افتخار احمد نے24گیندوں پر60رنز چھ چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے بنائے لیکن وہ میچ فنش نہ کرسکے۔ پاکستانی ٹیم 159رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ آخری اوور میں 15رنز کی ضرورت تھی۔ پلیئر آف دی میچ جیمی نشام نے تین وکٹ حاصل کئے۔دریں اثنا افتخار احمد نے اپنے پرستاروں سے میچ فنش نہ کرنے پر معذرت کی ہے۔ میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ شکست کا بہت زیادہ افسوس ہوا، ہم نے بہت کوشش کی لیکن نہیں جیت سکے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کا ہمارا کمبی نیشن ہے ہم سیریز جیت جائیں گے۔
کراچی گولڈ مارکیٹ، سونا 6700 روپے فی تولہ مزید سستا ہو گیا، چاندی کی قیمت میں 105روپے فی تولہ کی کمی، عالمی...
کراچی کرنسی مارکیٹ،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 15پیسے تک کم اور اوپنمارکیٹ میں 22پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت...
کراچیاسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں نمایاں اضافہ جبکہ...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج،عالمی اداروں کی پاکستانی معیشت بارے مثبت خبروں سے جمعرات کو مارکیٹ میں زبردست...
کراچی کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں11پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں 1.01...
کراچی زر مبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے...
کراچی گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں 4200روپے فی تولہ کیکمی،چاندی کی قیمت بھی65روپے فی تولہ کم ہو گئی، تفصیلات کے...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج،پاک بھارت جھڑپوں میں اضافے اور جنگ کے گہرے ہوتے بادلوں کی وجہ سے سرمائے کا...