لوگ چاچا کہہ کر انجوائے کرتے ہیں، میں خوش ہوتا ہوں، افتخار احمد

19 اپریل ، 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بیٹرافتخار احمد کو سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ’’ چاچا‘‘ کے نام سے چھیڑتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے میچ کے بعدانہوں نے کہا کہ لوگ جو آوازیں لگا رہے تھے یہ لوگوں کی محبت ہے ، جس پر سب خوش ، اس پر ہم بھی خوش، کیونکہ ہم لوگوں کی خوشی کیلئے کھیل رہے ہیں۔ جس نام سے پکارا جاتا ہے اس سے مجھے کچھ محسوس نہیں ہوتا میں خود بھی انجوائے کرتا ہوں۔ دوسری جانب ٹوئٹر پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے لکھا کہ افتخار احمد میرے لیے چاچا نہیں ، بوم بوم ہیں، لیکن میری خواہش تھی کہ آپ میچ ختم کر کے یادگار اننگز بناتے۔ افتخار احمد نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے پیار اور میری پرفارمنس کو سراہنے کا شکریہ۔ آفریدی کا مجھے اپنے نام ’بوم بوم‘ سے پکارنا فخر اور عزت کی بات ہے۔