نوجوان فٹبالر منیر گردے ناکارہ ہونے پر حکومتی معاونت کا منتظر

19 اپریل ، 2023

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) کم عمری میں عالمی مقابلوں میں قومی فٹبال ٹیم کی قیادت کرنے والے گولڈ میڈلسٹ منیر آفتاب گردے فیل ہوجانے اور نیشنل بینک کی ٹیم سے فارغ کئے جانے پر شدید مالی مشکلات کا شکار ہے، علاج معالجے، تین معصوم بچیوں اور گھر کے اخراجات چلانے کیلئے حکومتی معاونت اور روزگار کے متلاشی ہیں۔ 26سالہ منیر آفتاب اسپورٹس مین وزیراعظم کے دور میں مختلف ڈپارٹمنٹس کی ٹیمیں بند ہونے پر بینک ملازمت سےبھی فارغ ہوگئے۔انہوں نے 2009میں ایران میں انڈر 13فٹ بال فیسٹول سمیت انڈر 14،15اور 16میں بھی قومی ٹیم کی قیادت کی۔