بھارتی ریسلرز کو آستانہ ایئر پورٹ پر روک لیا گیا

19 اپریل ، 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ کے بعد وطن واپسی پر بھارتی ریسلرز کو قازقستان کے شہر آستانہ کے ایئر پورٹ پر روک لیا گیا ان کے سامان میں انجکشن کی سرنجیں تھیں، جس پر ان پہلوانوں کو سرنجوں کی رسیدیں پیش کرنا پڑیں، یہ پانچوں پہلوان بلز ہوٹل کے کمروں میں بھول گئے تھے جو فون کر کے منگوائے گئے۔ بعد میں انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی۔