کوئٹہ (آن لائن)بی اے پی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر نصیب اللہ خان بازئی نے ڈائریکٹر جنرل وفاقی شماریات اینڈ سائنسز ڈاکٹر امجد جاوید سندھو سے ملاقات کی اس موقع پر داوٴدخان بازئی بھی موجود تھےنصیب اللہ بازئی نے ڈی جی شماریات سے بلوچستان خاص کر کوئٹہ کی آبادی کے حوالے سے تفصیلی گفتگوکرتےہوئے کہا کہ کوئٹہ کی آبادی 2017 کی مردم شماری میں 23 لاکھ تھی اور موجودہ مردم شماری میں کم ہوکر 19 لاکھ ہوگئی بلوچستان میں ایسے آفیسران کوبھیجاجائے جوصحیح طریقے سے مردم شماری کریں صرف خانہ پوری نہیں ہم اس معاملے کو بہت جلد سینیٹ کے فلور بھی اٹھاینگے تاکہ مسئلے کے حل کو یقینی بناتے ہوئے سیاسی جماعتوں میں پائے جانے والے تحفظات کو دور کیا جا سکے جس پرڈی جی وفاقی شماریات اینڈ سائنسز ڈاکٹر امجد جاوید سندھو نے تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کی آبادی اب کم شمار ہوئی ہے کوئٹہ اور دیگر شہروں میں اس طرح کے مسائل ہے ان علاقوں کیلئے ہم عید کے بعد ایک مہینہ اور ٹائم دینگے۔
کوئٹہ پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مرکزی آرگنائزنگ باڈی کے جاری بیان میں ملتان بہائوالدین ذکریا...
پنجگورمیونسپل کمیٹی وشبود کے اکثریتی کونسلروں مجیب الرحمن بلوچ ،خیر محمد ،مطیع اللہ، داد محمد ،مہم خان ، نصر...
کوئٹہبلوچستان صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں جمعہ کو صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری اور روی کمار پہوجہ کی...
پنجگور پنجگور کے علاقے مکوئی ڈن این 85 شاہراہ پر قائم کسٹم چیک پوسٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل نے حملہ کرکے اسلحہ...
ژوب پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر و سوشل ایکٹویسٹ ظفر کاکڑکے خلاف سٹی پولیس اسٹیشن میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج...
کوئٹہ پولیس سروس آف پاکستان کے32 افسروں کی گریڈ20میں ڈی آئی جی کے عہدے پرترقی پانے والوں میں بلوچستان کے پانچ...
کوئٹہ کوئٹہ، زیارت ،چمن، لورا لائی، سبی، قلعہ عبد اللہ ، قلعہ سیف اللہ، قلات، مو سی خیل ، ژوب اور گردونواح...
تربتجامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر گل حسن نے حالیہ یونیورسٹی فنانس کمیشن یوایف سی کے اجلاس میں جامعہ...