کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی کے ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی و ضلعی صدر غلام نبی مری، ضلعی جنرل سیکرٹری میر جمال لانگو اور سیکرٹری اطلاعات نسیم جاوید ہزارہ نے ایک بیان میں بلوچستان یونیورسٹی کے سٹاف کی تنخواہوں کی بندش اور حکومت کی جانب سے لاپرواہی اور بے حسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت اور تعلیم کا شعبہ کسی بھی قوم کے اندر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مگر افسوس کہ ان دونوں شعبوں کو پرائیویٹ مافیاز کے سپرد کرکے قوم کو جسمانی اور روحانی طور پر مفلوج کیا جا رہا ہے، بلوچستان یونیورسٹی میں کام کرنے والے سٹاف جن میں پروفیسرز اور دیگر اس قوم کے روحانی معمار کے مقدس کام میں مصروف عمل ہیں، انہیں کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں جس کی وجہ سے وہ مجبوراً سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ حکومت کے لئے شرم کا مقام ہے کہ قدرتی زخائر سے مالا مال بلوچستان کے دل کوئٹہ میں قدیم دانشگاہ کے سٹاف کو تنخواہوں کے مد میں ذلیل کیا جا رہا ہے۔ بی این پی اساتذہ کرام کے ساتھ اس ناروا سلوک کی مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ فی الفور دانشگاہ کے سٹاف کی تنخواہیں جاری کرکے رمضان المبارک کے مہینے میں انہیں ریلیف دیا جائے۔ تعلیم و ترقی کی ترویج کے بڑے دعوے کیئے جاتے ہیں مگر عملی طور پر کوئی اقدام دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے۔ اکیسویں صدی میں جہاں دوسرے اقوام چاند پر پہنچ چکی ہیں لیکن ہمارے ہاں ابھی تک بیروزگاری، ناانصافی اور معاشی بدحالی عروج پر ہے۔ یوں لگ رہا ہے کہ مقتدر طبقہ کو بلوچستان کے قدرتی ذخائر سونا چاندی سنگ مرمر اور گوادر سے سروکار ہے مگر یہاں کے عوام اور خصوصا تعلیم و تربیت کے اداروں سے کوئی سروکار نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستانی عوام کے ساتھ ناروا عمل اور لوٹ کھسوٹ کو بند کیا جائے اور ان تمام وعدوں پر عمل درآمد کیا جائے جو وقتا فوقتا بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کئے جاتے ہیں۔
کوئٹہ مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع کوئٹہ کی مجلس شوری کا اہم اجلاس ہواجلاس میں سابقہ کابینہ امیر مولانا محمد...
خضدار گزشتہ روز تحصیل زہری میں نامعلوم شخص کی شناخت انیس سالہ شاہزیب ولد محمد ریاست کے نام سے ہوئی ہے ساکن...
کوئٹہکوئٹہ کی رہائشی خاتون صفیہ بانو ہاشمی نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی بہن کے قتل میں ملوث افراد...
کوئٹہپی ٹی آئی کے رہنمائوں قاسم خان سوری ، صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ، جنرل سیکرٹری جہانگیر رند، کور کمیٹی...
کوئٹہ نوشکی کے علاقے کیشنگی گوری لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے بختیار احمد ولد گوہر خان اور منیر احمد ولد...
کوئٹہکھڈ کوچہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پرتیل سے لدی 4گاڑیوں میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی حادثے میں دوافراد...
مانجھی پوراسسٹنٹ کمشنر مانجھی پور نے مین بازار مانجھی پور کا دورہ کیا صفائی ستھرائی اور نرخ نامے چیک کیے اس...
کوئٹہ صوبائی مشیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن خان ملاخیل نے کہا ہے کہ آنے والی نسلوں کی...