میرچنگیز جمالی نے وفاقی وزیر خورشید شاہ کی عیادت کی

19 اپریل ، 2023

کوئٹہ +سکھر (این این آئی) پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی نے منگل کو وفاقی وزیر سید خورشید شاہ سے سکھر میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی میر چنگیز خان جمالی نے خورشید شاہ کی عیادت اور ان کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاملاقات میں پارٹی امور اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت بھی کی گئی ملاقات میں صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میر حیدر خان جمالی اور سلیمان خان جمالی بھی موجود تھے۔