نوجوان سے موٹر سائیکل چھین لی گئی

19 اپریل ، 2023

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)بلوچی اسٹریٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے نوجوان سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے مطابق جان محمد روڈ کے علاقے لعل کالونی کا رہائش نوجوان بلال احمد موٹر سائیکل پر گزشتہ شب بلوچی اسٹریٹ سے جا رہا تھا کہ دو نامعلوم مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر اس سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔