نوحصار میں فائرنگ سےسیکورٹی گارڈ جاں بحق

19 اپریل ، 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) نوحصار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نجی سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق نوحصار میں نجی ہاؤسنگ اسکیم نجی سیکورٹی گارڈ جمعہ خان ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا کہ نامعلوم افراد اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچا یا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔ پولیس نے بتایا مقتول کا تعلق لکی مروت سے تھا۔