ژوب : مزدوروں کا مفت راشن کی عدم فراہمی کیخلاف ٹائر جلا کر احتجاج

19 اپریل ، 2023

ژوب (نامہ نگار) مزدور پیشہ افراد نے مفت راشن کی عدم فراہمی کے خلاف ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر ٹائر جلا کر احتجاج کیا، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان پیکیج کے تحت فراہم کی جانیوالا مفت راشن کی عدم فراہمی کے خلاف مزدور پیشہ اور ہتھ ریڑھی چلانے والے افراد نےڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور شاہراہ بند کر کے حکومت سے مفت راشن کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ تین دنوں سے راشن کےحصول کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں مگر انتظامیہ کوئی توجہ نہیں دے رہی ،مظاہرین نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے صوبے بھر کے اضلاع کو مفت راشن فراہم کر دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور کام نہ ملنے کے باعث گھروں میں فاقے پڑ گئے ہیں، انکے اہل و عیال دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ گھروں میں فاقوں کی وجہ سے آج دوسرے روز ایک بار پھر احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ،انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مفت راشن کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا تاہم انتظامیہ کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر اور احتجاج ختم کر دیا گیا۔