جمعیت کے پارلیمانی و مجلس عاملہ کے ارکان نے مفتی عبدالشکور کی وفات پر تعزیت کی

19 اپریل ، 2023

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی و صوبائی مجلس عاملہ کے ارکان نے اسلام آباد میں جمعیت کے مرکزی رہنماء وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی ٹریفک حادثے میں وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی عبدالشکور ایک توانا آواز تھے اورہم ان کے نقش قدم پر چل کر ان کے باقی ماندہ ارمانوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔پارلیمانی ارکان ملک سکندر خان ایڈووکیٹ‘عبدالواحد صدیقی‘اصغر خان ترین ‘ حاجی نواز کاکڑ‘سید عزیزاللہ آغا‘جبکہ صوبائی مجلس عاملہ کے ارکان وپارٹی عہدیداروں سید آغا محمود شاہ‘مولانا کمال الدین‘مولانا سرور موسیٰ خیل‘دلاور خان کاکڑ ودیگر نے وفاقی وزیر و مذہبی مفتی عبدالشکور کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی اصولوں پرسودا باز ی نہیں کی اور ہمیشہ جمعیت کے اصولوں پر کاربند رہے ان کی خدمات کو ہمیشہ یا د رکھا جائے گا۔