وزیراعلیٰ کی قیادت میں صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے‘ بابر یوسفزئی

19 اپریل ، 2023

کوئٹہ(خ ن) ترجمان وزیر اعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی نے گزشتہ روز وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، کسی فرد واحد کی وزیر اعلیٰ پر الزامات کی کوئی حیثیت نہیں ، وزیر اعلی بزنجو بلوچستان کے عوام کی خواہش اور بلوچستان کے لوگوں کی دعاؤں سے دوسری مرتبہ وزیر اعلیٰ بنے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی قیادت اور قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت آج ان کے بدترین مخالف بھی ان کے گن گاتے ہیں، صوبے میں آج کوئی سیاسی بحران نہیں، بلوچستان کے تمام منتخب نمائندوں کو وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو پر مکمل اعتماد ہے۔وزیر اعلیٰ نے عوام کے لئے شکایت سیل کا قائم کیا ہے جہاں عوام شکایت کرسکتے ہیں ،عوام کی شکایت پر فوراً ایکشن لیا جائے گا۔