کوئٹہ(پ ر)نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کی صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر جاوید خان اچکزئی اور ضلع چمن کے رہنمایوسف خان عادل،شاہگل خان،بسم للہ جان،سمیع الله امین،احمداللہ بارکزئی،حافظ مومن،حاجی نسیم خان،حبیب اللہ،حاجی نقیب الله ،عیوض خان،عبدالوارث ادرکزئی،محمدعلی،شریف خان،قیوم خان، احمد شاہ، نصیب الله اور رحیم خان نے بیان میں چمن رحمان کہول روڈ پر دہشت گردوں کے زیر استعمال گھر میں بارودی مواد کے دھماکے سے معصوم بچوں کی شہادت اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو بے نقاب کرکے قرارواقعی سزا دینے کامطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چمن میں جعلی چھاپوں کی غلط خبر بناکر عوام کو ہراساں کرنے اور ان کے تجارتی و کاروباری اور انسانی حقوق سلب کئے جارہے ہیں جبکہ دہشت گردی کے مراکز اور اس میں ملوث عناصر کو مکمل تحفظ اور دہشت گرد کارروائیوں کی آزادی دے دی گئی ہے جس کی وجہ سے چمن میں کئی سیاسی رہنما ،کارکن،تاجر،عوام اور لیویز و پولیس دہشت گردی کا شکار بنے ۔
کوئٹہ+لاہور مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر محمد نصیر مینگل نے لاہور میں...
کوئٹہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں جمعرات کو موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہا محکمہ موسمیات...
بسیمہ اہلسنّت و الجماعت بسیمہ کی جانب سے 22 رجب المرجب یومِ وصال صحابی رسول، کاتبِ وحی حضرت سیدنا امیر معاویہ...
تربت جماعت اسلامی کیچ کے ترجمان کی جانب سے تربت شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔...
کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے ضلع کمیٹی کا توسیع اجلاس پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر وضلع...
منگچر میر کبیر احمد محمدشہی کی سربراہی میں خیرخواہان کے وفد نے کلوئی رند اور آدم زئی اور گاہا زئی...
کوئٹہسیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ ڈویژن علی درانی اور ایکٹنگ ایس پی ٹریفک سٹی سرکل شبانہ حبیب کی نگرانی میں ریلوے...
اوستہ محمد اوستہ محمد سے کراچی جانے والی کوچ کو ڈم شاخ پولیس چوکی کے قریب ڈاکوئوں نے لوٹ لیا دریں...