اسلام آباد(نمائندہ جنگ، ٹی وی رپورٹ) وزارت دفاع نے سپریم کورٹ سے پنجاب میں الیکشن کا حکم واپس لینے اور ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن کرانے کی استدعا کردی، عدالت سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں انتخابات کیلئے 4اپریل کا اپنا فیصلہ واپس لے، سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی مدت مکمل ہونے پر الیکشن کا حکم دے، الیکشن کمیشن نے بھی سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی، جس میں عدالت کو آگاہ کردیا ہے کہ انتخابات کیلئے فنڈز نہیں مل سکے، مرحلہ وار انتخابات سے انارکی پھیلے گی، سیکورٹی صورتحال ابتر ہے تشدد میں اضافہ اور اخراجات بڑھ سکتے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف نے جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سےعسکری حکام کی چیمبر میں ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ججز کو بتایا گیا کہ بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکار بار بار الیکشن کیلئے موبلائز نہیں کر سکتے،ملک میں الیکشن ایک دن کروائے جائیں، عدالت نے سیکورٹی فراہم کرنے کا براہ راست حکم دیا تو اس وقت سوچیں گے، پنجاب میں پہلے الیکشن ہوئے تو وہاں کی حکومت عام انتخابات پر اثر انداز ہوسکتی ہے، اس وقت عدلیہ اور پارلیمنٹ ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہوگئے ہیں، آئینی ڈیڈلاک کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، انتظار کرلیں انشاء اللہ حالات بہتر ہو نگے، بجٹ آرہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان، الیکشن کمیشن اور وزارتِ خزانہ اور نے صوبہ ہائے پنجاب و خیبر پختونخواء کی صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات کے انعقاد کیلئے فنڈز اور سیکورٹی کی فراہمی کے حوالے سے علیحدہ علیحدہ رپورٹیں سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہیں،جوکہ تین رکنی بنچ کے اراکین ججو ں کے جائزہ کیلئے ان کے چیمبرز میں بھجوا دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ رپورٹیں رجسٹرار آفس میں جمع کروائی گئی ہیں ،جن کا جائزہ لینے کے بعد تین رکنی بنچ اس مقدمہ کی کاروائی چلانے کے حوالے سے فیصلہ کرے گا ،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ میںبیان کیا گیا ہے اس عدالت نے 14 اپریل کومقدمہ کی سماعت کے دوران اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کو الیکشن کمیشن کو پنجاب اور خیبر پختونخواء میںانتخابات کے انعقاد کیلئے اکیس ارب روپے منتقل کرنے کا حکم دیا تھا تاہم الیکشن کمیشن کو ا ب تک رقم منتقل نہیں کی ہوئی ہے۔، دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ نے بھی سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق رپورٹیں جمع کروائی ہیں، وزارت خزانہ کی فنڈز سے متعلق رپورٹ سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ کے دستخطوں سے جاری کی گئی ہے جسے اٹارنی جنرل آفس کے ذریعے سپریم کورٹ میں جمع کروایا گیا ہے،ذرائع کے مطابق وزارتِ خزانہ کی رپورٹ میں وفاقی کابینہ کے فیصلے اور معاملہ منظور کیلئے پارلیمنٹ کو بھجوانے کی تفصیلات شامل ہیں،ذرائع کے مطابق عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک کو فراہم کردہ معاونت کی تفصیلات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ خزانہ نے رپورٹ میں فنڈز کی منتقلی پر قانونی نکات بھی شامل کیے ہیں، سٹیٹ بینک کی جانب سے بھی جمع کروائی گئی رپورٹ میں بھی رقم کی الیکشن کمیشن کو منتقلی نہ ہونے کی وجوہات بیان کی گئی ہیں۔ دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان شاہزیب خانزادہ کے اس سوال پر کہ ذرائع سے پتا چلا ہے کہ عدالتوں کو بتایا گیا کہ اتنی بڑی تعداد میں اہلکاروں کو موبلائز کرنے میں پندرہ دن لگیں گے، پھر انہیں ٹریننگ دینا، پھر انتخابات کرانا اور پھر ڈی موبلائز کرنا اور پھر اگست کے آخر میں دوبارہ انتخابات کیلئے اتنی بڑی تعداد کو موبلائز کرنا ان سیکورٹی حالات میں ناممکن نظر آتا ہے، اس لیے درخواست کی جاتی ہے کہ ایک ہی وقت میں الیکشن کرائے جائیں تاکہ یہ ساری ایکسرسائز ایک ہی دفعہ کی جائے، کیا یہ سب درست ہے؟ خواجہ آصف نے کہا کہ آپ کی انفارمیشن حقیقت سے خاصی قریب ہے، یہ چیزیں اسی argument کے گرد گھوم رہی تھیں جو آپ نے بتایا ہے۔ اس سوال پر اگر عدالت نے اب بھی حکم دیا کیونکہ عدالت نے اسٹیٹ بینک کو پہلے حکم دیدیا تھا اس کے بعد آج رپورٹس جمع ہوگئیں، اگر عدالت نے براہ راست سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے حکم دیدیا تو کیا ہوگا؟ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ یہ تو wheel cross that bridge when bridge come to it لیکن میں آپکے ساتھ ایک wake سی بات کرسکتا ہوں کہ جو پارلیمنٹ نے کل لے لی ہے فنڈز مہیا کرنے پر پوزیشن جو وہ بالکل واضح ہے، یہ آرگیومنٹ جو ہے کہ پارلیمنٹ ultimate authority تھی ان فنڈز کو جاری کرنے کی، انہوں نے اس پروپوزل کو مسترد کردیا ہے، پارلیمنٹ کی پوزیشن واضح ہو کر سامنے آگئی ہے، اس کے ساتھ جو دوسرے حالات ہے جو پہلے ہم نے بات کی ہے سیکورٹی کے حوالے سے ، وہ اور الیکشن کمیشن بھی، میں ابھی ٹکرز دیکھ رہا تھا ٹی وی کے اوپر چل رہے تھے الیکشن کمیشن نے بھی کہا ہے کہ ایک وقت پر الیکشن کروائیں، مختلف اوقات پر الیکشن ہوئے تو انارکی کا خدشہ ہے، پہلے ہی پولیٹیکل ٹینشن بہت انتہا پر پہنچی ہوئی ہے، اس وقت تشویشناک صورتحال ہے پولیٹیکل ٹینشن کی، الیکشن میں ویسے بھی ٹمپریچر ہائی ہوجاتا ہے، لوگ اپنی پوزیشنز پر آجاتے ہیں اور آمنا سامنا ہوجاتا ہے جس طرح بیٹل فیلڈ میں ہوتا ہے، اس صورتحال میں الیکشن ہوئے جو کہ پہلے ہی ٹینشن کی صورت ہے تو خدشہ ہے مزید deteriate ہوجائے گی اور الیکشن کی ایکسرسائز پر بہت بڑا سوالیہ نشان آجائے گا۔
اسلام آباد آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی او جی ڈی سی ایل کی اعلیٰ انتظامیہ ملک میں تیل اور گیس کی تلاش کا...
راولپنڈی پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے پانچ ارکان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوانے سابق وزیراعظم...
اسلام آباد 35رکنی پاکستانی تجارتی وفد کا 12 سال بعد فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈا نڈسٹری کےصدر...
کراچی جیو نیوز پروگرام ”نیا پاکستان“ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو میں علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ...
اسلام آباد اسپیکر نے قومی اسمبلی اجلاس سے قبل حکومت و اپوزیشن رہنمائوں کا اجلاس بلالیا، قومی اسمبلی اجلاس...
اسلام آباد بنگلہ دیش نے اپنے سفارت خانے میں میڈیا سے معاملہ کرنےوالے سفارت کار طیب علی کو ہٹا کر انہیں ڈھاکا...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے سیاسی رابطے ٹوٹ گئے، وجہ 26ویں آئینی...
اسلام آباد سکھر الیکٹرک سلائی کمیشن کو بھاری نقصانات سے بچانے اور کرپشن سے نمٹنے کا اختیار فوج، ایف آئی اے...