لاہور(جنگ نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہسپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مان کر حکمران غلط روایت ڈال رہے ہیں، توہین عدالت پرپہلےیوسف رضاگیلانی نے نااہلی بھگتی اب شہباز شریف بھی بھگتے گا۔عمران خان سے چوہدری پرویز الٰہی نے ملاقات کی جس میں پنجاب میں الیکشن کیلئے ٹکٹوں پرمشاورت اور ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پرعمران خان کا کہناتھاکہ پنجاب اورخیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کی جانب سےسپریم کورٹ میں درخواست دائرکررہے ہیں ۔ پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ پنجاب میں امیدواروں پر تفصیلی مشاورت ہوئی ہے، ٹکٹوں کا اعلان عمران خان خود کریں گے، الیکشن کو روکنے کیلئے ہر غیر آئینی ہتھکنڈا استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کو اپنے ہر غیرآئینی اقدام کاجواب دینا ہوگا، شہباز شریف اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں چاہے انہیں آئین شکنی ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔نمائندہ جنگ کے مطابق عدالت پہنچ کر میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگر حکومت عدالت کا فیصلہ نہیں مانتی اور آئین پر چلنے کو تیار نہ ہوئی پھر پاکستان میں قانون تو ختم ہوگیا۔اگر ووٹ کا حق نہیں دیا جاتا تو اس کا مطلب آپ آئین کو نہیں مانتے، اس کا مطلب آپ من پسند آئینی شقوں کو تسلیم کرتے ہیں۔
انصار عباسیاسلام آباد ....: پاکستان کی بھارت کیخلاف فوجی کامیابی کے بعد، سوشل میڈیا پر بے مثال جشن کا سماں ہے...
لاہور پنجاب حکومت نے دہشت گردی یا جنگ کی صورت میں شہید ہونے والے شہریوں کے جان و مال کے نقصان مالی پیکیج...
کراچی پاکستان کیخلاف ذلت آمیز شکست کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی شکست خوردہ فوجیوں کو دلاسہ دینے...
انقرہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے برادر پاکستانی قوم کی حمایت کا واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اچھے برے دنوں میں...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے انفا ر میشن گروپ سے تعلق رکھنے والے گریڈ بیس کے چار افسروں کو گریڈ اکیس...
لاہور وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے مختلف علاقوں کے اچانک دورے کیے، ڈویلپمنٹ پلان کے تحت مختلف...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر مملکت بر ائے ریلوے بلال اظہر کیا نی کو وزیر اعظم ڈیلیوری یونٹکا سر...
راولپنڈیبھارت کے حملوں کےدوران اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف سمیت 11 جوانوں سمیت 51 شہری شہید ہوئےجبکہ آپریشن...