اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے دہشت گردی دفعات کے تحت درج آٹھ مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کر دی ہے۔ عدالت نے کہا اگر آئندہ سماعت پربھی عمران خان پیش نہ ہوئے تو ضمانت منسوخ کردی جائے گی۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے عمران خان کی آٹھ مختلف مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی۔ عمران خان گزشتہ عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہوئے اور وکلا کے ذریعے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ عمران خان کی جانب سے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ ، بیرسٹر گوہر اور شعیب شاہین ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ عمران خان آج اس عدالت میں پیشی کے لئے تیار تھے مگر انہیں آج لاہور ہائی کورٹ میں بھی پیش ہونا تھا جو 121 ایف آئی آرز کا کیس سن رہی ہے۔ وکلا نے مئی کے پہلے ہفتے تک عمران خان کی ضمانت میں توسیع کی استدعا کی جس پر چیف جسٹس نے کہا ہم آپ کو پہلے ہی غیر معمولی ریلیف دے رہے ہیں۔ آپ کو حتمی ریلیف انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ملے گا۔ خود کو شرمندہ نہ کیجئے گا نہ ہی ہمیں۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد بیرسٹر جہانگیر جدون نے کہا کہ میں نے پچھلی سماعت پر ہی کہا تھا کہ عمران خان 18اپریل کو نہیں آئیں گے۔ سیکورٹی انتظامات کر رکھے تھے مگر وہ اس کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔ انہوں نے سکیورٹی ایس اوپیز بھی عدالت میں پیش کئے۔ چیف جسٹس نے کہا یہ دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ آپ نے بلاشبہ ہائیکورٹ کی فول پروف سکیورٹی رکھی ہو گی مگر سوال یہ ہے کہ کیا بطور سابق وزیر اعظم عمران خان کی سکیورٹی بحال ہوئی یا نہیں؟
اسلام آبادحکومت نے شہریوں کو پیٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم کردیا۔پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لیٹر...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف،سپیکر سردار ایاز صادق اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا میں فتنہ...
واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے بعد وائس آف امریکہ کے ملازمین کو ہفتے کے روز...
لاہور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انسداد اسلاموفوبیا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ دنیا بھر...
اسلام آباد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واشنگٹن میں تعینات جنوبی افریقہ کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت...
اسلام آباد پاکستانیوں پر سفری پابندیوں کے حوالے سے امریکی اخبارات میں شائع خبروں پر جنگ سے گفتگو میں ردعمل...
کراچی سنیئر صحافی و تجزیہ کار سید علی شاہ نے کہامیں سمجھتا ہوں اسلام آباد بلوچستان کو سیکورٹی لینس سے...
دبئی صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی اپنی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے تینوں بیٹیوں کے ساتھ تصویر وائرل...