اسلام آباد(جنگ رپورٹر)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ان کے عہدہ سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے،درخواست گزار چوہدری محمد امتیاز نے منگل کے روز آئین کے آرٹیکل 184/3کے تحت دائر کی گئی درخواست میں صدر عارف علوی پر جانبداری اور ایک سیاسی جماعت سے وابستگی کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں عوامی عہدہ کیلئے نااہل قرار دینے کی استدعا کی ہے،درخواست میں موقف اختیار کہا گیا ہے کہ ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے صدر مملکت کا عہدہ مکمل غیر جانبداری اور سیاسی وابستگی سے آزادی کا تقاضا کرتا ہے؟ لیکن ڈاکٹر علوی ایک سیاسی جماعت سے منسلک اور جانبدار ہیں،بطور صدر مملکت انھوں نے ایک سیاسی پارٹی کے سیاسی ایجنڈے کی پیروی کرتے ہوئے اسی جماعت کے چیئرمین کے کہنے پر پارلیمنٹ سے منظور کردہ قانون سازی کو منظور نہیں کیا ،درخواست میں صدر مملکت کی جانب سے منظور نہ کیے جانے والے بلوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023,،الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2022،اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022اور نیب آرڈیننس ترمیمی ایکٹ پر صدر مملکت نے دستخط نہیں کیے اور معاملہ پارلیمنٹ کو واپس بھیج دیا،درخواست گزار کے مطابق صدر مملکت کی جانبداری ثابت ہوتا ہے کہ وہ اس عہدہ کے اہل نہیں ہیں ، دخواست گزار نے عدالت سے صدر علوی کونااہل قرار دیکر فوری طور پر عہدے سے برطرف کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی ہے ۔
اسلام آباد بلوچستان جعفر ایکسپریس آپریشن کی تفصیلات کے حوالے سے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل چوہدری...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے وزارت کا چارج سنبھالتے ہی ذیلی اداروں کے ہنگامی...
اسلام آباد پیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ حکومت نے ایک اور ون ٹرم ایل این جی...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے، بحران کے ذمہ داروں کو...
راولپنڈی ملک بھر میں آج ہفتہ15 مارچ کو یومِ تحفظ ناموسِ رسالت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔پاکستان...
اسلام آباد بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کے تناظر میں کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد میں PTI کو...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسلاموفوبیا کے دن مسلم اور غیرمسلم اراکین ممالک کے...