اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ)حکمراں اتحاد نے پارلیمنٹ کے دفاع کاعزم ظاہر کیاہے تاہم اتحادی جماعتیں عمران خان سے مذاکرات پر تقسیم کا شکار ہیں ۔وزیراعظم ہاؤس میں حکومتی اتحادیوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی‘جے یو آئی نے عمران خان سے مذاکرات کی مخالفت کردی۔ ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادیوں کے اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن سے مذاکرات کے معاملے پر اصرار کیا اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) ، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) اور خالد مگسی کی جانب سے بلاول بھٹو کے مذاکرات کے مؤقف کی تائید کی گئی۔ذرائع کے مطابق چوہدری سالک اور محسن داوڑ نے بھی بلاول بھٹو کے مؤقف کی تائید کی تاہم حکومتی اتحادیوں کے اجلاس میں جے یو آئی نے مذاکرات سے متعلق بلاول بھٹو کے مؤقف کی مخالفت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان کوئی سیاسی قوت نہیں، ڈائیلاگ کی مخالفت کرتے ہیں۔ اس موقع پر زین بگٹی نے کہا کہ عمران خان ایک جھوٹا انسان ہے‘بھروسے کے لائق نہیں۔ذرائع کے مطابق اس دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ بات چیت کے دروازے بند کردینا غیرجمہوری اور غیرسیاسی بھی ہے، یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ڈائیلاگ کا راستہ اختیار کرکے ملک کو بحران سے نکالا جائے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن سے مذاکرات کے معاملے پر اختلاف کے بعد حکومتی اتحادیوں کا اجلاس کسی اتفاق رائے کے بغیر ختم ہوگیا۔
ابوظبی متحدہ عرب امارات کی تمام ساتوں ریاستوں کو ملانے کیلئے الاماراتی ٹرین نیٹ ورک اتحاد ریل نے اعلان کیا...
اسلام آبا صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج ہم بلا اشتعال بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کی...
پیرس پاکستان اور انڈیا کے درمیان مختصر جنگ کے دوران چینی ہتھیاروں نے پاکستان اور بھارت میں جنگی امتحان پاس کر...
اسلام آباد پاکستان نے امریکا کو بعض مصنوعات پر زیروٹیرف کیساتھ تجارتی معاہدے کی پیشکش کی ہے تاہم وزارت...
راولپنڈیپاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ درحقیقت پاکستان اور بھارت کے درمیان...
لاہور،کراچی،اسلام آبادوفاقی حکومت نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور آپریشن بنیان مرصوص میں...
اسلام آباد وزیرِاعظم سے مشاورت کے بعد، حکومت نے آئندہ 12 ماہ کے لیے آئی ایف ای ایم میں فی لیٹر 1.87 روپے کا...
دوحہ،ائیر فورس ون امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک با ر پھر کہا ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان مسئلے کو حلے...