لاہور ہائیکورٹ ، چیف الیکشن کمشنر اور4 ممبران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست واپس لینے کی بنا پر مسترد

19 اپریل ، 2023

لاہور ( کورٹ رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ اور چار ممبران الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر درخواست واپس لینے کی بنا پر مسترد کر دی۔وکیل درخواست گذار نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے انکی درخواست پر فیصلہ کر دیا ہے وہ درخواست کو واپس لینا چاہتے ہیں اسکی اجازت دی جاے عدالت نے درخواست واپس لینے کی اجازت دے دی جسٹس علی باقر نجفی نے فواد چوہدری کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی طرف سے مبین احمد قاضی ایڈووکیٹ پیش ہو ئے درخواست میں چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعلیٰ آئی جی پنجاب سمت 22ااعلی افسر ان کو قواعد و ضوابط کے خلاف تعینات کر دیا عدالت نے انکی درخواست دادرسی کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو بھجوا دی ابھی تک عدالت کے حکم پر اسکی درخواست کی دادرسی نہیں کی گئی عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن اورچارون ممران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔