اسلام آباد(صباح نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزکی مد میں 6 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی۔اتھارٹی نے 30 مارچ 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔نیپرا نے کہا کہ اس سے قبل جنوری کا ایف سی اے صارفین سے 48 پیسے فی یونٹ اضافے کے ساتھ چارج کیا گیا تھا جو کہ صرف ایک ماہ کے لئے تھا۔ فروری کا ایف سی اے جنوری کی نسبت 48 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔ اس کا اطلاق صرف اپریل کے بلوں پر ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمی کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین، 300 یونٹس تک گھریلوصارفین ،زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا تا ہم کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےسینئر ٹیکنیکل ایڈوائزر، وزارتِ قانون راجہ نعیم اکبر کو تفویض سیکریٹری وزارتِ...
اسلام آبادپاکستان سندھ طاس معاہدے کو اس کی اصل شکل میں قائم و دائم تصور کرتا ہے ،اس میں کسی بھی قسم کی یکطرفہ...
اسلام آ باد گداگری ؛بیرون ملک سے بے دخل پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش ۔ 3سالوں میں مختلف ممالک...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہےکہ...
کراچی جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رضا حیات ہراج نے کہا...
اسلام آبادوزیر اعظم محمد شہباز شریف کااقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس اورمتحدہ عرب امارات کے...
اسلام آبادمصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی ہنگامی طور پر پاکستان کے دورے پر آ...
اسلام آبادلاہور میں واہگہ - اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک، ایک قیدی کا تبادلہ ہوا ہے۔سیکورٹی...