زمینداروں کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کریں گے‘عبداللہ جان

19 اپریل ، 2023

قلعہ سیف اللہ ( نامہ نگار ) بندات پسین زئی گرڈ اسٹیشن سے منسلک 4 زرعی فیڈرز کا اجلاس چیئرمین زمیندار ایکشن کمیٹی عبداللہ جان میرزئی کی زیر صدارت ہوا جس میں حاجی سرور خان جوگیزئی، شیخ عبدالحکیم، ملک عبدالرشید، جمعہ خان، ذکریا مھٹاخیل کلیم خان اخترزئی قاری محمد علی میرزئی نعیم میرزئی محمد دین میرزئی سردار فرید خان میرزئی ملک زین اللہ موسی زئی اور حاجی ولی شبوزئی نے شرکت کی اجلاس میں بندات پسین زئی گرڈ اسٹیشن سے وابستہ زرعی فیڈرز کے لے الگ الگ کمیٹی بنائی گئی ہر کمیٹی میں 10 زمینداروں کو شامل کیا جائے گا متعلقہ کمیٹی اپنے فیڈر کے تمام مسائل کے حل کے لے زمیندار ایکشن کمیٹی کے ساتھ رابطہ میں رہے گی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ جان میرزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمینداروں کے مسائل حل کئے جائیں گے۔