خدمت خلق فائونڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کوشاں ہے‘نعمت اللہ ظہیر

19 اپریل ، 2023

پشین (پ ر) بچے معصوم ہوتے ہیں۔ ان کی خوشی بلاشبہ اللہ تعالی کی خوشنودی ہوتی ہے۔ بچوں میں خوشیاں بانٹ کر جو سکون ملتا ہے وہ ناقابل بیان ہے۔ جس گھر میں بچے نہیں ہوتے وہ گھر گھر نہیں لگتا خدمت خلق فاؤنڈیشن نے ہمیشہ بے سہارا غریب یتیم بچوں کی مدد کی ہے۔ان خیالات کا اظہار خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین صدارتی تمغہ امتیاز معروف سماجی شخصیت نعمت اللہ ظہیر نے پشین کے علاقے کلی توراشاہ میں 200 سے زائد بچوں " جس میں مدارس کے بچے اور بچیاں " بھی شامل تھے۔ میں عید کے جوتے اور کپڑے تقسیم کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل گزشتہ تیس سالوں سے اپنی مدد آپ کے تحت خدمت میں مصروف ہے اور خصوصاً رمضان المبارک اور عیدین کے موقع پر مستحقین میں راشن کپڑے وغیرہ تقسیم کرنے کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔