ویمن یونیورسٹی کے ترجمان کی وضاحت

19 اپریل ، 2023

کوئٹہ( خ ن)سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ اساتذہ کی تعیناتی کے حوالے سے محکمہ تعلیم کی گائیڈ لائن کے مطابق کام کر رہے ہیں اور خالی آسامیاں پرُ کرنے سے متعلق پروجیکٹ تمام قواعد و ضوابط کو پورا کرتے ہوئے حاصل کیا ہے ۔ ترجمان نے بعض عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا پر قبل از وقت پروپیگنڈہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ پروجیکٹ میں کردار میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ٹیسٹ کا شفاف انعقاد کروانا ہے۔