صو با ئی دارالحکومت ، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ عروج پر

19 اپریل ، 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عوامی ،سماجی و تجارتی حلقوں نے صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ سمیت صو بے کے دیگر علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضا فہ اور وولٹیج میں کمی پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے مطا لبہ کیا ہے کہ کیسکو حکام بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی کمی جیسے مسائل پرفوری قابو پا نے کے لئے اقدامات کرے تا کہ صارفین کی گھریلو اور تجا رتی زندگی پر پڑنے والے منفی اثرات کا تدارک کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ موسم گر ما شروع ہو نے سے قبل ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضا فہ اور وولٹیج میں کمی باعث تشویش ہے ۔