بنک عملے کے نا مناسب رویے کا نوٹس لیا جائے،عزیز احمدبلوچ

19 اپریل ، 2023

کوئٹہ (پ ر) پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز کوئٹہ کے صدر عزیز احمدبلوچ ، سینئر نائب صدر میر عبدالعلی کھیازئی ،وائس چیئرمین ملک نور احمد دہوار، جنرل سیکرٹری محمد اقبال بازئی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی محمد ابراہیم مینگل ،فنانس سیکرٹری حاجی ملک محمد حسن محمد حسنی نے کہا ہے کہ نیشنل بینک  بی ایم سی برانچ کا ملازمین کے ساتھ رویہ نا مناسب ہے پیرا میڈیکل اسٹاف کے ملازمین جب تنخواہ لینے بینک گئے تو بجائے ان کو سمجھانے کے  عملہ بدتمیزی سے پیش آتا ہےاور کہتا ہے جائو تنخواہ نہیں ہے  انہوںنے کہاکہ یہ رویہ سمجھ سے بالاتر ہے انہوںنے  بینک کے ریجنل منیجر سے مطالبہ کیا کہ اس  کانوٹس لیاجائے بصورت دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف ان کے خلاف احتجاج کرے گا۔