کوئٹہ کراچی شاہراہ پر گاڑیوں سے غیر قانونی لائٹس اتار دی گئیں

19 اپریل ، 2023

خضدار(نامہ نگار) کمشنر قلات ڈویژن داؤد خلجی کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی قلات ڈویژن محمد علی درانی نے ایس ایس پی خضدار پولیس فہد کھوسہ کے ہمراہ N-25 کوئٹہ کراچی شاہراہ پر کمرشل گاڑیوں میں فوگ لائٹس، ٹریکر ڈیوائس ، ڈرائیونگ لائسنس ،روٹ پرمٹ ، فٹنس سرٹیفیکٹ ، چمک پٹی اور مسافر کوچ میں ڈیزل کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔اس موقع پر اے سی محمد علی درانی نے 40 کے قریب بڑی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو آگاہی مہم کے ذریعے تنبیہ کی کہ گاڑیوں میں فوگ لائٹس غیر قانونی ہے خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کوچ ڈرائیورز کو ٹریکر ڈوائس نہ ہونے کی صورت میں وارننگ جاری کی اور کہا کہ ٹرانسپورٹرز حکومتی قوانین کی پابندی کریں۔