لاہور(کورٹ رپورٹر ،خصوصی رپورٹر) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مان کر حکمران غلط روایت ڈال رہے ہیں، توہین عدالت پر پہلے یوسف رضا گیلانی نے نا اہلی بھگتی، اب انشا اللہ شہباز شریف بھگتے گا۔عدالت پہنچ کر میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ اگر حکومت عدالت کا فیصلہ نہیں مانتی اور آئین پر چلنے کو تیار نہ ہوئی پھر پاکستان میں قانون تو ختم ہوگیا۔ عمران خان نے کہا کہ ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے، اگر یہ حق نہیں دیا جاتا تو اس کا مطلب آپ آئین کو نہیں مانتے، اس کا مطلب آپ من پسند آئینی شقوں کو تسلیم کرتے ہیں۔دوسری جانب مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی نے عمران خان سے ملاقات کی، پنجاب میں الیکشن کیلئے ٹکٹوں پر تفصیلی مشاورت اور ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، عمران خان نے خصوصی طور پر مونس الٰہی کی خیریت بھی دریافت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رہے ہیں، خواجہ طارق، رحیم اور فواد چودھری پیروی کریں گے۔ ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب میں امیدواروں پر تفصیلی مشاورت ہوئی ہے، ٹکٹوں کا اعلان عمران خان خود کریں گے، الیکشن کو روکنے کیلئے ہر غیر آئینی ہتھکنڈا استعمال کیا جا رہا ہے۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کو اپنے ہر غیر آئینی اقدام کا جواب دینا ہو گا، شہباز شریف کسی بھی صورت اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں چاہے انہیں آئین شکنی ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آئین شکن شوباز شریف قوم کے سامنے بری طرح ایکسپوز ہو چکا ہے۔
اسلام آباتوانائی شعبے سے وابستہ ملازمین کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم کر دی گئی،وزیر توا نائی کا کہناہے کہ فری...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ڈیزل کی قیمت میں32.12 روپے کی کمی کردی۔...
راولپنڈیبشریٰ کی آنکھ کا نجی اسپتال میں آپریشن،عمران سے جیل میں ملاقات،ذرائع کے مطابق سرجری اور ایک رات...
اسلام آ باد امریکا اور ایران کے در میان اسلام آ باد امن مذاکرات کے دوسرے رائونڈ کیلئے تیاریاں جاری...
کراچی ٹرمپ نے اپنےٹروتھ سوشل نیٹ ورک پر کی گئی تقریباً ایک درجن پوسٹس میںایران کیساتھ ہونے والی پیش رفت اور...
راولپنڈیچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فیملی کو مذاکرات اور لچک کا مظاہرہ...
کراچی نئے اورجارحانہ انداز کے پوپ لیو عالمی منظرنامے میں ابھر کرسامنے آگئے۔طاقتور لب ولہجہ، سابق پوپ کے...
کراچی خلیجی و یورپی حکام کا کہنا ہے امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ کئی ماہ لے گا،امن معاہدہ طے ہونے میں...