پنجاب کے خارجی راستوں کی کڑی نگرانی ، ملو ں سے چینی لیکر نکلنے والے ہر ٹرک کی مانیٹرنگ ہوگی، وایر اعلیٰ محسن نقوی

19 اپریل ، 2023

لاہور(نمائندہ خصوصی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت رات گئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں گندم،چینی اورکھادکی سمگلنگ کی روک تھام اورقیمتوں میں استحکام کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔گندم،چینی اورکھاد کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بڑے پیمانے میں کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ملوں سے چینی لے کرنکلنے والے ہر ٹرک کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔اجلاس میں پنجاب کے خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیاگیا۔چیک پوسٹوں پر بھی ٹرکوں کی چیکنگ کی جائے گی۔محسن نقوی نے ہدایت کی کہ گندم،چینی اورکھاد کے ذخیرہ اندوزو ں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔چینی کی قیمتوں میں ا ستحکام کیلئے صوبائی وزراء پر مشتمل کمیٹی شوگر مل مالکان سے مذاکرات کرے گی۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ گندم کی خریداری کا ہدف حاصل کرنے کیلئے کمشنرز اورڈپٹی کمشنرزفعال انداز میں فرائض سرانجام دیں۔