ڈیم فنڈ میں پیسے دینے والا ہی مجھ سے سوال کرسکتا ہے، ثاقب نثار

19 اپریل ، 2023

لاہور(این این آئی، مانیٹر نگ سیل) سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈیم فنڈ میں پیسے دینے والا ہی مجھ سے سوال کرسکتا ہے، ڈیم فنڈ میں 10 ارب روپے جمع ہوئے، رقم کو انویسٹ کر دیا تھا ،بڑھ کر 17 ارب روپے ہوگئی تھی، لوگوں نے ڈیم کیلئے جو رقم دی ہے وہ محفوظ ہاتھوں میں ہے، جس اسپیڈ سے ہم ڈیم کی تعمیر کرانا چاہتے تھے اس میں جو رکاوٹیں آئیں ان کا ذکر نہیں کرنا چاہتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ غوثیہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ 10 ارب روپے کی اس رقم کی حفاظت کے لئے 5 رکنی بنچ تشکیل دیا تھا۔