اسلام آباد (فاروق اقدس،راناغلام قادر) وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خارجہ کی جانب سے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے تاہم چین اور ترکمانستان میں تعینات کئے جانے والے مجوزہ سفیروں کے ناموں پر بعض اعتراضات سامنے آنے پر دونوں ناموں کو سمری سے حذف کردیا گیا ہے بقیہ تمام سفیروں کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے جو عید کے بعد اپنی نئی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ان میں جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر فیصل اب برطانیہ میں نئے ہائی کمشنر ہوں گے ان کی جگہ کینیا میں پاکستان کی ہائی کمشنر سیدہ ثقلین جرمنی میں پاکستان کی سفیر تعینات کر دی گئی ہیں، جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب خلیل ہاشمی کی روس میں سفیر تعینات کردیئے گئے ہیں، احمد معروف بنگلہ دیش میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے، سعودی عرب میں پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور کو انڈونیشیا میں پاکستان کا نیا سفیر تعینات کردیا گیا ہے، ڈنمارک میں موجود احمد فاروق پاکستان کے نئے سفیر برائے سعودی عرب تعیناتی کی منظوری جبکہ عامر احمد عطوزئی کی بطور قونصل جنرل نیویارک میں تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وزارت خارجہ میں بطور ڈی جی فرائض انجام دینے والے ڈاکٹر بلال جنیوا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب ہونگے۔عائشہ علی پراگ میں نئی سفیر، ابرار حسین خان کینیا میں نئے ہائی کمشنر ہوگے۔ جاوید عمرانی تیونس، خالد حسین الجزائر، میاں عاطف شریف ایتھوپیا ، مدثر ٹیپو تہران، ذیشان احمد عراق، ساغب رؤف بحرین میں نئے سفیر ہونگے۔ذرائع کے مطا بق منظوری وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر دی گئی۔ مجموعی طور پر 19 نئے سفرا اور ایک قونصل جنرل کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔
کراچی ’آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا ‘ کی مثال پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اونیخا اینڈریو...
اسلام آباد وزارت خارجہ نے خیبر پختونخوا حکومت کے افغانستان کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے دو وفود بھیجنے کے...
گوجرخان بڑھتا ہوا دماغ اور ترقی انسان کو تباہی کے قریب لے جا رہی ہے، وسائل تیزی سےکم ہوتے جا رہے ہیں موجودہ...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہاکہ ایگریکلچر میکانائزیشن صرف آغاز ہے،سپر سیڈرز سےگندم کی بوائی...
اسلام آباد چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشدمحمود لنگڑیال نے اعتراف کیا ہے کہ ہم غلط سائیڈ پر جاچکے ہیں‘...
انصار عباسیاسلام آباد : ورلڈ بینک گروپ کے 9؍ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد تقریباً 20؍ سال بعد...
کراچی جیوکے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں تیسری دفعہ سب سے زیادہ...
کراچی امریکی نائب صدرجے ڈی وینس نے میونخ سکیورٹی کانفرنس میں اپنی پہلی بڑی بین الاقوامی تقریر میں یورپ کے...