صدر عارف علوی کو عہدے سے برطرف کیا جائے، سپریم کورٹ میں درخواست دائر

19 اپریل ، 2023

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں صدر مملکت عارف علوی کو عہدے سے برطرف کرنےکی درخواست دائرکردی گئی۔درخواست شہری چوہدری محمد امتیاز نے دائرکی ہے، درخواست میں صدر عارف علوی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ عارف علوی صدر کے عہدے کے اہل نہیں رہے، سپریم کورٹ انہیں فوری عہدے سے برطرف کرے۔