کابل میں پاکستانی ناظم الامور نے ذمہ داریاں سنبھال لیں،اہم پیشرفت

19 اپریل ، 2023

اسلام آباد (فاروق اقدس/ نامہ نگار خصوصی) اہم پیشرفت، پاکستانی ناظم الامور 2روز قبل کابل پہنچے تھے جہاں انہوں نے گزشتہ روزذمہ داریاں سنبھال لیں، افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر متقی جو آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں اپنے ایک وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں ان کی آمد سے قبل اسلام آباد اور کابل کے درمیان سفارتی سطح پر ایک اہم پیشرفت یہ ہوئی ہے کہ افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور عبیدالرحمٰن نظامانی کم وبیش پانچ ماہ بعد واپس کابل پہنچ گئے ہیں۔