اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے ڈیم فنڈ پر سپریم کورٹ کے اختیارات کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ، منگل کو درخواست گزار کےوکیل عدنان اقبال پیش ہوئے چیف جسٹس نے کہاکہ نوٹیفکیشن پورا پڑھیں اس میں کیا ہے وکیل نے کہاکہ کرنٹ اکاونٹ ہولڈرز پرانے رجسٹرار ہیں چیف جسٹس نے کہا تو کیا ہوا اس میں مسئلہ کیا ہے؟ وکیل نے کہاکہ ہم چاہ رہے ہیں کہ ڈیم بنانا ایگزیکٹو کا کام ہے سپریم کورٹ کیسے دیکھ رہی ہے یہ آئین کے آرٹیکل175 کی خلاف ورزی ہے چیف جسٹس نے استفسار کیا آپ کہتے ہیں کہ جوڈیشری کے اکاونٹ میں پیسے نہ ہوں ایسے تو پھر ہم بھی یہی کرتے ہیں ہمارے اکاونٹ میں بھی سیلری آتی ہے، وکیل نے کہا سپریم کورٹ میں اتنے مقدمات زیرالتوا ہیں انہیں دیکھنا چاہئے، چیف جسٹس نے کہا تو اس میں کیا ہے وہ تو انتظامی طور پر معاملہ ہورہا ہے ، سپریم کورٹ بھی ایگزیکٹو باڈی ہے یا تو آپ کہیں کہ وہ پیسہ اپنے گھروں میں لگا رہے ہیں آپ نے اس وقت پٹیشن کیوں نہیں کی جب کلیکشن ہو رہی تھی ڈیم فنڈ جب اکٹھا ہو رہا تھا تب آپ نے کیوں اعتراض نہیں کیا؟ اب ڈیم فنڈز جمع ہوئے پانچ سال ہو چکے ہیں فنڈز پر اگر اعتراض ہوتا توسٹیٹ بینک کو ہوتا سٹیٹ بینک کو کوئی اعتراض ہوتا تو اکاونٹ ہی نہ کھلتا ،وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کا اختیار نہیں کہ اس طرح فنڈز اکٹھا کرے، دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
اسلام آباد سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافے کی بدولت پارلیمنٹ کی مخصوص نشستوں پر اپیل کا فیصلہ چند...
اسلام آباد وزارت موسمیاتی تبدیلی نے کاربن مارکیٹ پالیسی کے قواعد کا جائزہ لینے کیلئے ماہرین کے گروپ پر...
اسلام آباد آئی ایم ایف کے ساختیاتی معیارات کی تعمیل کے لیے حکومت کو فروری 2025 کے آخر تک سول سرونٹس ایکٹ میں...
اسلام آباد اوورسیز پاکستانیوںکی شکایات کے ازالے کیلئے ہوہوائی اڈوںپر سہولت ڈیسک بنائے جائیں گے اور ٹول فری...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے لیے سائنس میں خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانا ایک...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاہے کہ عمران خان نے صوابی جلسے پر عوام کو خراج تحسین پیش کیا...
کراچیپیرس جاتے ہوئے مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزرا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کی دوپہر...