نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 پیسے کمی کی منظوری دیدی

19 اپریل ، 2023

اسلام آباد(صباح نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزکی مد میں 6 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی۔