وزیراعظم شہباز شریف مئی کے پہلے ہفتے میں برطانیہ کا دورہ کریں گے

19 اپریل ، 2023

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف مئی کے پہلے ہفتے میں برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف برطانوی بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ دورہ کے دوران وزیراعظم کی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے بھی اہم ملاقات ہو گی، وزیراعظم اپنے برطانوی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔