اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) وزارت دفاع سمیت حساس قومی اداروں نے سپریم کورٹ کے سہ رکنی بنچ کو جو درخواست پیش کی ہے اس کے نتیجے میں سپریم کورٹ ریاست کے مفاد اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی۔ یہ بات سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور محمد دلشاد نےجنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومتیں جنرل الیکشن کی تکمیل تک برقرار رہیں گی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اس حوالے سے دستاویزات چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو پیش کی ہیں،کنور محمد دلشاد نے کہا کہ 14 مئی 2023 کو پنجاب میں جنرل الیکشن کرانے کے 4 اپریل 2023 کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے متعلق چیف الیکشن کمشنر کی دستاویزات کو ملحوظ رکھ کر آرڈر جاری کرنے کی مجاز ہے۔ آرٹیکل224 کے تحت نگران حکومتوں کی جگہ ایڈمنسٹریٹر مقرر کرنے کا کوئی تصور نہیں ہے۔
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات...
اسلام آ باد چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی زیر صدارت سنٹرل سلیکشن بورڈ کی کاروائی جمعہ کو آخری اورچوتھے...
انصار عباسی اسلام آباد : پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے فوج اور ملکی مفادات کیخلاف پارٹی کے آفیشل سوشل میڈیا...
کراچی امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ گرین کارڈ رکھنے والوں کو امریکا میں غیر معینہ مدت تک رہائش کا...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے، بحران کے ذمہ داروں کو...
اسلام آبادپاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کا واقعہ...
اسلام آبادایف بی آر نے آئی ایم ایف کو بتایا ہے کہ اس نے تاجر دوست اسکیم کے تحت خوردہ فروشوں، تھوک فروشوں...
اسلام آباد پاکستان اور آئی ایم ایف نے جمعہ کے روز پہلے جائزہ مذاکرات مکمل کر لیے ہیں، کامیاب مذاکرات سے...