اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل،جنگ نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں حکمرا ن اتحادپارلیمنٹ کےدفاع کیلئے پرعزم،عمران خان سےمذاکرات پرمنقسم، اتحادی جماعتوں نےپی ٹی آئی سےغیرمشروط مذاکرات پراتفاق کیا،جےیوآئی نےکہاکہ عمران خان سیاسی قوت نہیں،ڈائیلاگ کی مخالفت کرتےہیں،زین بگٹی نےکہاچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جھوٹاانسان ہے،بلاول بھٹونےمذاکرات کی حمایت میں کہاکہ بات چیت کےدروازےبندکردیناہمارے اصولوں کیخلاف ہے،ایم کیوایم پاکستان ، بی این پی اور خالد مگسی نے بلاول بھٹو کے مذاکرات کے مؤقف کی تائید کی ،وزیراعظم ہائوس میں ہونیوالےاجلاس میں اتحادی رہنماؤں نے معاشی حالات پرتحفظات کا اظہار اورموجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،اجلاس میں مرحوم وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے حادثے میں انتقال پر رہنماؤں کی جانب سے اظہار افسوس کے ساتھ دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق ملاقات کے بارے میں بھی شرکاء کو آگاہ کیا گیا، پیپلز پارٹی نے اجلاس میں مذاکرات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے ہونے والی مشاورت سے متعلق بریفنگ دی۔ حکومتی اتحاد نے کسی بھی سیاسی فریق سے مشروط مذاکرات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں بات چیت کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، آگے بڑھنے کیلئے کسی کو بھی شرائط طے نہیں کرنی چاہئیں،اجلاس کی اندرونی کہانی کےمطابق جے یو آئی نے موقف اپنایا کہ عمران خان کوئی سیاسی قوت نہیں، اس لئے ہم پی ٹی آئی سے ڈائیلاگ کی مخالفت کرتے ہیں، شاہ زین بگٹی نے بھی کہا کہ ہم ڈائیلاگ کے عمل کے مخالف نہیں تاہم عمران خان ایک جھوٹا انسان ہے، جو بھروسے کے لائق نہیں۔اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن سے مذاکرات کے معاملے پر اصرار کرتے ہوئے کہا کہ کہا بات چیت کے دروازے بند کر لینا نہ صرف ہمارے اصولوں کے برخلاف ہے بلکہ یہ غیرجمہوری اور غیرسیاسی بھی ہے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ڈائیلاگ کا راستہ اختیار کرکے ملک کو بحران سے نکالا جائے۔
اسلام آباد ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جمعہ کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اس ملک کے میڈیا کو...
کراچی امریکی جریرے کا کہنا ہےچین میں ٹرمپ کو واضح پیغام ملا کہ عالمی طاقت کا مرکز مشرق کی طرف منتقل ہو چکا...
اسلام آباد 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں میں اہم پیشرفت، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی...
لاہور وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صوبہ بھر کے 76 ہزار سے زائد...
کراچی یو اے ای کا برآمدی صلاحیت دوگنا کرنے کیلئے نئی آئل پائپ لائن کا منصوبہ، ٹرمپ کا ایران کی میزائل...
کراچی بھارتی صدارت میں دوسرابرکس اجلاس بھی مشترکہ اعلامیہ کے بغیر ختم،ایران امارات اختلافات سے برکس میں...
اسلام آباد پاکستان کےتوانائی شعبےکا سرکلرڈیٹ پانچ ہزاردوسوچھ ارب روپےپر پہنچ گیا،اس میں گیس شعبےکا تین...
اسلام آ باد نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےآبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی میں امریکی تحویل میں...