کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میرسے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون نے کہا کہ سپریم کورٹ نے غیرضروری طور پر خود کو الیکشن کے معاملہ میں گھسیٹا ہے، تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ملک کو اپنی خواہشات کے تابع چلانے کی کوشش میں ملک تباہی کے گڑھے میں گرتا چلا جارہا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر نوید ملک نے کہا کہ وکلاء نے ہمیشہ آئین کی بالادستی اور آزاد عدلیہ کی جنگ لڑی ہے، موجودہ صورتحال میں معاملات مذاکرات سے ہی حل ہوسکتے ہیں۔ احسن بھون نے کہا آرٹیکل 224کی تشریح یہی ہوسکتی ہے کہ الیکشن 90دن میں ہونا چاہئیں، وکلاء برادری کے کچھ بڑے اپنی ذاتی خفت مٹانے کیلئے سپریم کورٹ کو محاذ آرائی میں لارہے ہیں ،ن لیگ ہو یا پی ٹی آئی سب احسان فراموش لوگ ہیں، یہ سب جنرل باجوہ کے فیڈر سے دودھ پی کر جوان ہوئے ہیں، اعظم نذیر تارڑ کے بیان سے ثابت ہوگیا کہ اس وقت جنرل باجوہ اور عدلیہ کے برسرمسند لوگ ایک صفحہ پر تھے، احسن بھون کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن نے منتخب نمائندوں سے ہٹ کر چار وکیل جمع کیے اور گول مول کانفرنس کرلی، چیف جسٹس تمام جج صاحبان کو اکٹھے بٹھا کر معاملات حل کریں، ہم نے ہڑتال نہیں کی یوم سیاہ منایا ۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ آئین کے تحت 90دن میں الیکشن ہونا ضروری ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر ملی بھگت سے عملدرآمد رکوایا گیا،حکمراں اتحاد الیکشن رکوانے کیلئے جو کررہا ہے اتنی ان کی ہمت نہیں ۔
اسلام آبادرواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی قرض72ہزار138ارب روپے ہو گیا جس میں 24ہزار602ارب روپے بیرونی...
اسلام آباد 300یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا بل 11ہزار 700روپے ہو گا ، 201تا 300یونٹ کا بیس ریٹ 32.5 ،اوسط...
کراچی جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کاروں اور ماہرین قومی سلامتی امور نے کہا ہے کہ...
کراچی پہلگام حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی، مقبوضہ کشمیر میں امن کے دعوؤں پر سوالیہ نشان، عالمی میڈیا کے...
کراچی بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل اورواہگہ اٹاری بارڈر بند کرنے کے فیصلے پر جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو...
اسلام آباد رواں مالی سال پاکستان میں غربت کی شرح بڑھ کر 42.4 فیصد تک رہنے کا امکان ہےاور مزید 19لاکھ افراد غربت...
کراچی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دورہ سعودی عرب پر جاتے ہوئے پاکستان کا معمول کا کمرشل فضائی روٹ استعمال...
اسلام آ باد انڈیا اور پاکستان کے درمیان دریائوں کی تقسیم کا سندھ طاس معاہدہ کیا ہے ؟ ،بھارت اور پاکستان کے...