آزادکشمیروزارت عظمی کا انتخاب،عمران کا پیغام لیکر فوادمظفر آباد پہنچ گئے

19 اپریل ، 2023

اسلام آباد (افضل بٹ)آزاد کشمیر کی وزارت عظمی کے انتخاب کے لئے عمران خان کا خصوصی پیغام لیکر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری مظفر آباد پہنچ گئے جہاں انہوں نے تحریک انصاف کی طرف سے وزارت عظمی کے مختلف امیدواروں کے ساتھ ملاقات کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا پیغام پہنچایا تاہم آزاد کشمیر کے مختلف وزرا کی کوششوں کے باوجود بیرسٹر سلطان محمود اور فارورڈ بلاک کے کسی بھی رکن اسمبلی کے ساتھ فواد چوہدری کی ملاقات نہ ہو سکی۔ اپوزیشن اتحاد نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر آزاد کشمیر کی وزارت عظمی کا انتخاب کرائا جائے تاکہ فوری طور پر ہیجانی کیفیت ختم کی جاسکے۔