لنڈی کوتل( نمائندہ جنگ ) پاک افغان بارڈرطورخم میں لینڈ سلائڈنگ سے 6افرادجاں بحق اور 8زخمی ہو گئے، درجنوں گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں۔ آ پریشن میں 12افرادکوزندہ نکا ل دیا گیا ، آرمی کی ہیوی مشینری پہنچ ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا،جو آخری اطلاعات تک جاری تھا ۔ واقعہ گزشتہ پیر اور منگل کے درمیانی شب رات کے 2بجے اس وقت پیش آیا تھا جب طورخم ٹرمینل کے بائیں جانب شاہراہ کی توسیع میں این ایل سی حکام پہاڑ میں بلاسٹنگ کر رہاتھا چونکہ گزشتہ رات بار ش بھی ہوئی جس کی وجہ سے پہاڑ کا ایک بڑا تودہ گرنے لگا اور درجنوں گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پاک فوج کی ہیوی مشینری پہنچ کر ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا۔جے یو آئی کے رضاکار انصار الا سلام ضلعی سالار ذاکر اللہ کی قیادت میں ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے طورخم کا رخ کر لیا ۔1122اور پاک آرمی کے جوان بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے ریسکیو کا کام شروع کیا تاہم ہیوی مشینری نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ پیش آیا ،زخمیوں کو لنڈ ی کو تل اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
مظفرآبادچیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن بروقت ہوں گے، تمام...
راولپنڈیپاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے شعبے میں ڈپٹی کنٹرولرز ملٹری اکائونٹس اوکاڑہ، پنو عاقل اور...
اسلام آ باد این ڈی ایم اے کا 19 تا 23 جولائی کے دوران مشرقی اور مغربی دریاؤں و ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی...
لاہور فیفا ورلڈ کپ، انگلینڈ کی 60 سال بعد ٹاپ 3میں جگہ ، فرانس کی چوتھی پوزیشن۔ تیسرے نمبر کے پلے آف میں...
اسلام آباد سہالہ،اٹک ریفائنری پائپ لائن سے تیل چوری کی بڑی کوشش ناکام، رات گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں...
سیالکوٹمعروف شاعر ساغر صدیقی کی 51 ویں برسی منائی گئی ۔ساغر صدیقی نے 16 سال کی عمر میں جالندھر، لدھیانہ اور...
لاہور وفاقی چیمبر کی ریجنل کمیٹی برائے فوڈ کے کنوینر شاہد عمران کی قیادت میں جنوبی پنجاب کے فوڈ ایکسپورٹرز...
لاہورآل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا...