اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہاگر 2023 کا انتخاب نواز شریف کو باہر رکھ کر کرایا گیا تو خونیں لکیر کھینچ دی جائے گی جو مٹانے سے بھی نہیں مٹے گی ،کوئی ان نتائج کو تسلیم نہیں کرے گا، آئین توڑنے والوں کو تحفظ دینے والوں پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہئے۔مسلم لیگ ن پر الزام ہے کہ سپریم کورٹ پر حملہ کیا گیاکیا تین چار گملوں کا ٹوٹنا سپریم کورٹ پر حملہ ہے لیکن جنہوں نےسول کورٹ ہائی کورٹ پر حملہ کیا،وہ حملہ نہیں تھا۔توہین عدالت کی مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ غلیل استعمال کی گئی ، شیل پھینکے گئے ، نعرے بازی کی گئی ،سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے نا اہل کئے گئے۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل 90 دن میں انتخابات کی بات ہو رہی ہے۔ 90 روز الیکشن کرانے سے کوئی انکاری نہیں ہےلیکن ملک کی داخلی ‘ خارجی اور معاشی صورتحال سب کے سامنے ہے ۔
کوئٹہ بلوچستان حکومت اور زیارت کے علاقے مانگی میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لوحقین، سیاسی جماعتوں کے...