سرینگر(این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران بھی مقبوضہ علاقے میں کرفیو جیسی پابندیوں کے نفاذ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کا فوجی محاصرہ کر رکھا ہے ۔ حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ سرینگر کی تاریخی جامع مسجد اور دیگرشہروں اور قصبوں کی مساجد میں شب قدر کے موقع پر بھی مساجد کے ارد گرد بھارتی فوجیوں کی تعیناتی، لوگوں کو عبادت کرنے سے روکنا مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت اور انکے عبادت کر نے کے حق کی خلاف ورزی ہے، جب تک مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں کرلیاجاتا مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کے ساتھ عبادات کرنے سے محروم رہیں گے ۔انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں تمام بڑی مساجد کے ارد گرد بھارتی فوجی، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکار بڑی تعداد میں تعینات تھے۔
مظفرآبادچیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن بروقت ہوں گے، تمام...
راولپنڈیپاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے شعبے میں ڈپٹی کنٹرولرز ملٹری اکائونٹس اوکاڑہ، پنو عاقل اور...
اسلام آ باد این ڈی ایم اے کا 19 تا 23 جولائی کے دوران مشرقی اور مغربی دریاؤں و ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی...
لاہور فیفا ورلڈ کپ، انگلینڈ کی 60 سال بعد ٹاپ 3میں جگہ ، فرانس کی چوتھی پوزیشن۔ تیسرے نمبر کے پلے آف میں...
اسلام آباد سہالہ،اٹک ریفائنری پائپ لائن سے تیل چوری کی بڑی کوشش ناکام، رات گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں...
سیالکوٹمعروف شاعر ساغر صدیقی کی 51 ویں برسی منائی گئی ۔ساغر صدیقی نے 16 سال کی عمر میں جالندھر، لدھیانہ اور...
لاہور وفاقی چیمبر کی ریجنل کمیٹی برائے فوڈ کے کنوینر شاہد عمران کی قیادت میں جنوبی پنجاب کے فوڈ ایکسپورٹرز...
لاہورآل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا...