سعودی وزیرخارجہ کی دمشق میں شامی صدر بشارالاسد سے ملاقات

19 اپریل ، 2023

ریاض (نمائندہ جنگ) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کی سہ پہر شام کے دارالحکومت دمشق پہنچے ہیں۔ انھوں نے شامی صدر بشارالاسد سے ملاقات کی ہے۔ سعودی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہزادہ فیصل کا دورہ شام کے بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کی سعودی عرب کی خواہش اور دلچسپی کے دائرے میں آتا ہے۔